وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، جامعہ قرآن و عترت احمد آباد نارووال میں حفظ القرآن ماڈل سکول کے دوسرے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی علامہ انور علی نجفی صاحب آف اسلام آباد تھے پروگرام میں انجمن غلامان اہلبیت نارووال (رجسٹرڈ)کے جنرل سکیرٹری جناب رفاقت علی پاشا صاحب, انجمن حیدری(رجسٹرڈ) قلعہ احمد آباد کے جنرل سکیرٹری جناب اعجاز حیدر شیخ صاحب و دیگر مقامی معاونین و مومنین نے شرکت کی.
پروگرام کا آغا تلاوت کلام پاک سے کیا گیا,تلاوت کے بعد گروہ تواشیح نے تواشیح پیش کی پھر طلباء نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ و سلم ,اردواور انگریزی میں تقاریر, ملی نغمے اور پروگرام کے آخر میں مختصر سی ٹیبلو پیش کی گئ بعد ازاں پروگرام کے آخر میں علامہ انور علی نجفی صاحب نے اپنا کلیدی خطاب فرماتے ہوئے قرآن تعلیمات اور حافظین قرآن کی فضیلت کو اجاگر فرماتے ہوئے فرمایا :”قیامت کے دن تمام لوگ جس مقام و منصب کو دیکھ کر رشک کریں گے وہ جنت میں حاملین و حافظین قرآن کا ہوگا”خطاب کے آخر میں طلبا کی کارکردگی اور اساتذہ کی محنت کوبھی خواب سراہا اور دعا کی اللہ پاک اس سے مزید بہتری کے ساتھ تعلیمی کارکردگی انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے ساتھ ہی معاونین کرام نے بھی طلبہ کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا پروگرام کے آخر میں امتحان میں اچھے نمبر لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے.
کلاس ششم میں پہلی پوزیش حافظ محمد ذکریا, دوسری ہوزیشن حافظ سید محمد رضا نجفی جبکہ تیسری پوزیشن حافظ سید مظاہر علی رضوی نے حاصل کیے
کلاس ہفتم میں پہلی پوزیشن حافظ عمار یاسر, دوسری پوزیشن حافظ نزاکت علی نجفی جبکہ حافظ اظہر علی تیسری پوزیشن حاصل کی
کلاس ہشتم میں پہلی پوزیشن حافظ مہدی حسین, دوسری پوزیشن حافظ اطہر حسین جبکہ تیسری پوزیشن حافظ ذوالقرنین حیدر نے حاصل کیے












