22

عید غدیر کے موقع پر حوزہ علمیہ قم کے طلباء کی عمامہ پوشی کی تقریب

  • News cod : 36238
  • 19 جولای 2022 - 15:43
عید غدیر کے موقع پر حوزہ علمیہ قم کے طلباء کی عمامہ پوشی کی تقریب
عید غدیر کے دن ہی مراجع عظام تقلید من جملہ حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی اور حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی کی موجودگی میں حوزہ علمیہ قم کے طلباء کی عمامہ پوشی کی تقریب بھی منعقد ہوئی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں حرمِ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا، مسجد جمکران، مراجع عظام کے دفاتر اور ان کی رہائش گاہوں سمیت مختلف مقامات پر عید غدیر خم کی خوشی اور مسرت کے اظہار کے لئے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا کہ جو عیدِ مباہلہ کے دن تک جاری رہیں گے۔
عید غدیر کے دن ہی مراجع عظام تقلید من جملہ حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی اور حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی کی موجودگی میں حوزہ علمیہ قم کے طلباء کی عمامہ پوشی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ اسی طرح مختلف علماء کرام اور حوزوی شخصیات کی رہائش گاہوں میں بھی عمامہ پوشی کی مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں اعلی سطحی تعلیم مکمل کرنے والے طلباء کرام نے روحانیت کے مقدس لباس سے ملبوس ہونے کا افتخار و اعزاز حاصل کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36238