27

سیلاب متاثرین کے لئے حوزہ علمیہ جامعة المنتظر کی طرف سے امدادی سامان روانہ

  • News cod : 37729
  • 06 سپتامبر 2022 - 16:50
سیلاب متاثرین کے لئے حوزہ علمیہ جامعة المنتظر کی طرف سے امدادی سامان روانہ
سیلاب متاثرین کی بلا تفریق مذہب و مسلک امداد کی جارہی ہے۔ مسلک کی بنیاد پر امدادی سامان کی تقسیم کا کچھ افراد کی طرف سے منفی تاثر ،درست نہیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی ہدایت پر حوزہ علمیہ جامعة المنتظر کے زیر اہتمام المنتظرریلیف نے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کے 10 ۔ٹرک متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیئے گئے۔ مولانا غلام باقر گھلو اور مولانا لعل خان قمی کی نگرانی میں سکھر،ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سامان بھجوایا گیا جبکہ اس سے قبل ڈیرہ غازی خان ،راجن پور اور تونسہ میں بھی امدادی سامان پہنچایا جا چکا ہے ۔امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا باقر گھلو نے کہا کہ انسانیت کی خدمت قومی اور اسلامی فریضہ ہے۔

المنتظر ریلیف کے رضا کاروں نے آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی ہدایت پر عوام سے حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر کے باہر ریلیف کیمپ میں سامان اکٹھا کیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بلا تفریق مذہب و مسلک امداد کی جارہی ہے۔ مسلک کی بنیاد پر امدادی سامان کی تقسیم کا کچھ افراد کی طرف سے منفی تاثر ،درست نہیں ۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیلاب آنے سے پہلے کسی کا مذہب اور مسلک نہیں پوچھتا،مذہب و مسلک کی بنیاد پر امدادی سامان کی تقسیم انسانیت کی توہین ہے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37729