17

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام پذیر

  • News cod : 39907
  • 13 نوامبر 2022 - 10:39
رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام پذیر
مولانا ابراہیم دیولہ نے اختتامی دعا کروائی۔ دعا میں رقت آمیز مناظر کیساتھ ہر آنکھ اشکبار تھی۔ دعا کے بعد شرکائے اجتماع کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوا جس کیلئے مانگا روڈ، سندر روڈ اور رائیونڈ روڈ کو ون وے کر دیا گیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام پذیر ہو گیا۔ مولانا ابراہیم دیولہ نے اختتامی دعا کروائی۔ دعا میں رقت آمیز مناظر کیساتھ ہر آنکھ اشکبار تھی۔ دعا کے بعد شرکائے اجتماع کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوا جس کیلئے مانگا روڈ، سندر روڈ اور رائیونڈ روڈ کو ون وے کر دیا گیا۔ اس موقع پر سی ٹی او لاہور اسد اعجاز ملہی نے خود ٹریفک کے انخلاء کی مانیٹرنگ کی۔ شرکائے اجتماع کے انخلاء کیلئے 310 اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے تھے جبکہ 6 ڈی ایس پیز اور 80 انسپکٹرز کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات تھے۔ ایس پی صدر حمزہ امان اللہ نے خود سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39907