وفاق ٹائمز ، جمادی الاول کا چاند نظر آ گیا، یکم جمادی الاول کل ہو گی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ایوان اوقاف لاہور میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مفتی رمضان سیالوی، آصف اعجاز، چودھری محمد اسلم سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ شہر میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
جمادی الاول کا چاند نظر آ گیا، کل یکم جمادی الاول ہوگی
مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ایوان اوقاف لاہور میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مفتی رمضان سیالوی، آصف اعجاز، چودھری محمد اسلم سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے شرکت کی
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40455












