15

ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام ملک بھر میں اسٹڈی سرکل کا آغاز

  • News cod : 40485
  • 26 نوامبر 2022 - 9:00
ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام ملک بھر میں اسٹڈی سرکل کا آغاز
رکن کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین کے مطابق اسٹڈی سرکل کا پہلا مرحلہ یکم جنوری 2023 کو ختم ہوگا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمین مرکزی کردار سازی کونسل کے رکن شیخ محمد جان حیدری کے مطابق پاکستان بھر میں تمام صوبائی ،ضلعی اور یونٹ دفاتر میں اسٹڈی سرکل کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

رواں ہفتہ لاہور،کراچی،گلگت،سکردو،اسلام آباد اور کشمیر میں اسٹڈی سرکل کا اہتمام کیا گیا جسمیں مرکزی قائدین،صوبائی رہنما اور ضلعی یونٹ مسئولین نے بھر پور شرکت کی۔

آیندہ ھفتہ انشا اللہ کراچی میں صوبہ سندھ کی کابینہ جبکہ ملتان میں جنوبی پنجاب کی کابینہ اور مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مرکزی شعبوں کے مسئولین کےلئے اسٹڈی سرکل کا اہتمام ہوگا۔

رکن کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین کے مطابق اسٹڈی سرکل کا پہلا مرحلہ یکم جنوری 2023 کو ختم ہوگا

اور انشاء اللہ جنوری 2023 سے مسلسل مختلف دینی فکری کتابوں کی اسٹڈی سرکل کا اہتمام کیا جائے گا۔

جسکے لئے ،رھبر معظم انقلاب ،شھید مطہری رہ، شھیدباقرالصدر رہ،کی مفید علمی کتابوں کے علاؤہ تنظیمی تربیتی کتابوں کا اسٹڈی سرکل برگزار کیا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40485

ٹیگز