11

طلباء اپنی ساری توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

  • News cod : 40767
  • 30 نوامبر 2022 - 20:24
طلباء اپنی ساری توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کا کہنا تھا کہ آج جدید دور ہے اور جدید دور میں طرز کے مطابق حصول تعلیم حاصل کر کے نوجوان نسل آگے بڑھے جن قوموں نے ترقی کی انہوں نے جدید علوم سے آراستہ ہو کر ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑے ہوئے۔ علم ایسی دولت ہے جس کو کوئی طاقت چھین نہیں سکتی۔

وفاق ٹائمز- ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ طلبا اپنی ساری توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں۔ علم وہ طاقت ہے جس سے انسان ترقی کی منازل طے کرتا ہے۔ علماء علوم شرعیہ کیساتھ ساتھ سائنسی علوم پر بھی دسترس حاصل کریں۔ معاشرے اور ملک میں مثبت تبدیلیاں لانے کیلئے علم ایک نہایت اہم ذریعہ ہے۔ علم حاصل کرنا ہماری زندگی کا اہم حصہ ہے۔ جامعہ نعیمیہ کے طلبہ و طالبات کا مختلف درجات میں تنظیم المداس کے امتحانات میں 13 پوزیشز حاصل کرنا ادارے کے بہترین معیار تعلیم کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم المدارس اہلسنت کے پوزیشن ہولڈر طلبا کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہلسنت علامہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی، پیر رفیق احمد مجددی سمیت علماء اور طلبا کی کثیر تعداد شریک تھی۔

علامہ راغب نعیمی نے مزید کہا کہ آج جدید دور ہے اور جدید دور میں طرز کے مطابق حصول تعلیم حاصل کر کے نوجوان نسل آگے بڑھے جن قوموں نے ترقی کی انہوں نے جدید علوم سے آراستہ ہو کر ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑے ہوئے۔ علم ایسی دولت ہے جس کو کوئی طاقت چھین نہیں سکتی۔ تعلیم کے ذریعے ہم صحیح اور غلط، اچھا یا برا کے درمیان فرق کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علم انسان کو زندگی میں ذہنی اور اخلاقی ترقی دے کر زیادہ طاقتور بناتا ہے۔ علم سے انسان کے کردار، اخلاق اور شخصیت میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ علاوہ ازیں علامہ راغب نعیمی نے بلوچستان میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں اور بچے کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اور زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40767