وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے ہنگو مدرسہ عسکریہ کا دورہ کیا۔
انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملکی و سیاسی امور پر بریفنگ دی، بعد میں مدرسہ کے اساتذہ و طلباء سے اہم نشست بھی ہوئی، وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات برادر زاہد علی آخونزادہ مولانا فیاض حسین مطھری بھی ہمراہ موجود تھے۔