54

ظفر وزدانی، ضلع جھل مگسی، بلوچستان میں “العطش یاحسینؑ” فراہمی آب منصوبہ+تصاویر

  • News cod : 41402
  • 16 دسامبر 2022 - 11:59
ظفر وزدانی، ضلع جھل مگسی، بلوچستان میں “العطش یاحسینؑ”  فراہمی آب منصوبہ+تصاویر
ائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان جھل مگسی، صوبہ بلوچستان کے زیر انتظام گاوں ظفر علی وزدانی مگسی میں العطش یاحسین علیہ السلام، منصوبہ فراہمی آب کے تحت 450 فٹ پر مشتمل ڈیپ سولر ٹیوب ویل کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان جھل مگسی، صوبہ بلوچستان کے زیر انتظام گاوں ظفر علی وزدانی مگسی میں العطش یاحسین علیہ السلام، منصوبہ فراہمی آب کے تحت 450 فٹ پر مشتمل ڈیپ سولر ٹیوب ویل کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا ہے، الحمدللہ، میٹھا، صاف و شفاف میسر آگیا، جس سے علاقے کے تمام دیہاتوں کے مکین، تمام مسالک و مکاتب سے بالاتر ہوکر، مکمل عزت و شرف کے ساتھ، سبیل امام حسین علیہ السلام سے استفادہ کرسکیں گے اس طرح وہ اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرسکیں گے۔یہاں مستقل بنیادوں پر واٹر ٹینک کی تعمیر کے کام کا آغاز ہورہا ہے، تاکہ وہ ہر وقت اور ہر گھڑی پانی جیسی نعمت سے استفادہ کرسکیں۔
فرزند زہرا سلام اللہ علیہا، سپاہی امام زمان عجل، محافظ تشیع، نمائندہ ولی امر مسلمین و قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام اور سیرت و کردار بھی یہی ہے کہ معاشرے میں اتحاد کی فضا قائم رہے۔

الحمدللہ، اس سے قبل بھی ضلع جھل مگسی میں 4 مقامات پر ڈیپ سولر ٹیوب ویل کی تنصیب کی جاچکی ہے جس سے طویل عرصے سے عوام الناس کی بڑی تعداد استفادہ کررہی ہے، جبکہ اس سے قبل انہیں پانی کے حصول کیلئے دور دراز تک جانا پڑتا تھا مگر اب انہیں اس مشکل سے نجات مل گئی ہے اور میٹھے، صاف و شفاف پانی سے مستفید ہورہے ہیں۔
الحمدللہ، حالیہ سیلاب کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات کے سبب سیلاب متاثرین کیلئے ضلع جھل مگسی میں ہنگامی امدادی سرگرمیاں انجام دی جا چکی ہیں۔

 

الحمدللہ، ضلع جھل مگسی میں عوامی فلاح کے منصوبوں پر مستقل بنیادوں پر فعالیت انجام پذیر ہورہی ہیں۔رب کریم کی بارگاہ قدس میں دعاگو ہیں کہ بحق معصومین علیہم السلام، قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کو صحت و سلامتی عطا فرمائے اور زہرا اکیڈمی کے اراکین، معاونین اور رضاکاروں کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول و منظور فرمائے، آمین یارب العالمین

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41402