وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے پرنسپل باب النجف جاڑا، استاد العلماء اور بزرگ عالم دین علامہ غلام حسن جاڑا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت تشیع، علماءکرام، طلاب عظام اور بلخصوص خانوادہ بزرگ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور مرحوم کی مغفرت کےلئے دعا گو ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بزرگ عالم دین کی پاکستان بھر میں تبلیغی، تعلیمی اور تربیتی شعبوں میں گرانقدر خدمات قابل تحسین ہیں، غم کی اس گھڑی میں ملت تشیع، علمائے کرام، طلاب عظام، خانوادہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
علامہ رمضان توقیر کا بزرگ عالم دین علامہ غلام حسن جاڑا کے انتقال پر اظہار افسوس
بزرگ عالم دین کی پاکستان بھر میں تبلیغی، تعلیمی اور تربیتی شعبوں میں گرانقدر خدمات قابل تحسین ہیں
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41422












