وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے استاد العلماء علامہ غلام حسن نجفی کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی دینی اور علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انتہائی مخلص و خدمت گزار عالم با عمل استاد العلماء علامہ غلام حسن نجفی انتقال فرما گئے اس بزرگ عالم دین کے انتقال پر علماء کرام طلاب دینیہ اور مرحوم کے عقیدت مندوں کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں۔
دعا ہے خدا وند متعال مرحوم کی گرانقدر تدریسی و تربیتی خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین












