44

پاکستان ایک عظیم عالم دین سے محروم ہوگیا ہے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

  • News cod : 41428
  • 16 دسامبر 2022 - 23:27
پاکستان ایک عظیم عالم دین سے محروم ہوگیا ہے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی
انہوں نے اپنی پوری زندگی قرآن و حدیث اور علوم آل محمد کی ترویج میں صرف کردی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، بزرگ عالم دین پرنسپل جامعہ باب النجف. مولانا غلام حسن جاڑا کی وفات پرآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم عالم دین سے محروم ہوگیا ہے۔ مرحوم کی دینی ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم نے 62 سال درس وتدریس میں گذارے۔وہ استاذالعلما ءتھے۔ ان کے ہزاروں شاگرد ہیں، جو پاکستان اور بیرون ملک دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مولانا غلام حسن جاڑا نے سادہ زندگی بسر کی۔ وہ تنگ دستی میں بھی ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر علاقوں میں علم کی شمع روشن کرنے والے تھے۔ سرائیکی زبان میں اصلاحی مجالس پڑھتے ۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی قرآن و حدیث اور علوم آل محمد کی ترویج میں صرف کردی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41428

ٹیگز