وفاق ٹائمز، دفتر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاق المدارس امتحان ، آن لائن فارم بھیجنے کے لئے
https://wmshia.com/stdform_z.php
اوپن کریں.
ان لائن داخلہ فارم پر کلک کریں.
آپشن ” امتحان منتخب کریں ” سے اپنا مطلوبہ درجہ منتخب کریں.
وہ تمام کالم جن پر سرخ نشان ہے اسے فل کرنا ضروری ہے.
فارم فل کرنے کے بعد “درخواست بھیجیں” پر کلک کریں.
جب آپ درخواست بھیجیں گے تو آپ کو ایک پیغام ملے گا کہ” ہمیں آپ کی درخواست موصول ہوگئی ہے کسی اعتراض یا غلطی کی صورت میں آپ کو مطلع کیا جائے گا”.
فارم بھیجنے پر آپ کو ایک سرخ رنگ میں تحریر ملے گی جس پر لکھا ہوگا” درخواست پرنٹ کریں” اس پر کلک کریں
“درخواست پرنٹ کریں” پر کلک کرتے ہی آپ کو فارم نظر آۓ گا اس آپشن سے اپنا Printer Select کر کے پرنٹ نکالیں یا اسے PDF میں محفوظ کرکے کسی دوکان یا آفس سے پرنٹ نکلوا لیں ۔
فارم پرنٹ نکلوانے کے بعد اپنے مدرسہ سے اس پر تصدیق کروائیں دو عدد تصاویر کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی اور مطلوبہ کوائف لگا کر دفتر کے پتہ پر ارسال کر دیں.
پتہ: دفتر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان جامعہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور
نوٹ: فیس فقط بذریعہ منی آرڈر وصول کی جا رہی ہے لہذا فیس بھیج کر منی آرڈر کی سلپ فارم کے ساتھ لگانا مت بھولیں












