30

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے حرمت قرآن پورٹل کا افتتاح کر دیا

  • News cod : 42963
  • 19 ژانویه 2023 - 18:05
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے حرمت قرآن پورٹل کا افتتاح کر دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک میں حرمت قرآن پورٹل کا افتتاح کیا، جس کا مقصد انٹرنیٹ پر موجود قرآن کریم سے متعلق جعلی مواد کی نشاندہی اور ایسے جرم کے مرتکب افراد کو قانون کے شکنجے میں لانا ہے۔

وفاق ٹائمز، وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے حرمت قرآن پورٹل کا افتتاح کر دیا ہے، پورٹل آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے تحت کام کرے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک میں حرمت قرآن پورٹل کا افتتاح کیا، جس کا مقصد انٹرنیٹ پر موجود قرآن کریم سے متعلق جعلی مواد کی نشاندہی اور ایسے جرم کے مرتکب افراد کو قانون کے شکنجے میں لانا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حرمت قرآن پورٹل آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے تحت کام کرے گا، جس سے مذموم حرکتیں کرنیوالوں کی ویب سائیٹ کو بلاک کیا جا سکے گا۔ پورٹل ویب سائٹ پر موجود قرآن مجید سے متعلق جعلی مواد کی نشاندہی کرے گا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ نے قرآن بورڈ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا خصوصی سیل بنانے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42963