وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی دہشت گرد کالعدم گروہ کی سرپرستی کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف سے متعصب شخص کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا وزیر موصوف نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کے تکفیری بانی کے شیطانی مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرکے آئین اور اسلام سے انحراف کیا اور مقدس ناموں کی آڑ میں متنازعہ بل کو منظور کروانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ خارجی اور ناصبی نظریات کی سرپرستی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور قومی سلامتی کے اداروں کی توجہ مبذول کروانا چاہتے ہیں کہ وزیرمذہبی امور کالعدم تنظیم کی سرپرستی کرکے ملک میں دہشتگردی فرقہ واریت پھر لانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں یاد ہوگا کہ شیطانی کھیل کھیلنے والے اس گروہ نے 90ء کی دہائی میں اس ملک کیساتھ کیا کچھ کیا تھا۔ کتنی معصوم جانیں ضائع ہوئیں اور آج تک ملک میں دہشت گردی جاری ہے۔ پشاور کے بعد کراچی میں دہشتگردی کے ہونیوالے واقعات سے ریاستی اداروں نے سبق نہیں سیکھا کہ دہشتگرد اسی خارجی اور ناصبی گروہ کے نظریاتی ساتھی ہیں۔ کیا ملک کے ریاستی اداروں کے سمجھنے کیلئے کافی نہیں کہ اس دہشتگردی کے پیچھے اس یزیدی گروہ کا کتنا کردار ہے۔ علامہ سبطین سبزواری نے واضح کیا کہ ہم کانگریسی ملاوں اور یزیدی گروہ کی سازشوں سے آگاہ ہیں، لیکن واضح رہے کہ ہم سر کٹانا جانتے ہیں، سر جھکا نہیں سکتے، قائداعظم کو کافر اعظم قراردینے والوں کی اولادوں کا شیطانی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔












