37

لاہور، جامعہ زہرا قم المقدس کے وفد کا ادارہ منہاج الحسینؑ کا دورہ

  • News cod : 44271
  • 20 فوریه 2023 - 12:50
لاہور، جامعہ زہرا قم المقدس کے وفد کا ادارہ منہاج الحسینؑ کا دورہ
دورہ میں انہوں نے جامعہ زینبیہ ادارہ منھاج الحسینؑ کی طالبات سے خطاب کے دوران علم و طالبعلم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ان کی محبتوں کا شکریہ ادا کی۔

وفاق ٹائمز، جامعہ الزہراء قم المقدس کی وائس چانسلر کا اپنے وفد کے ہمراہ ادارہ منھاج الحسینؑ کا دورہ، ان کے وفد میں بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر آقای بنکدار، مشیر وائس چانسلر محترمہ خانم فاطمہ ضرابی، ڈائریکٹر اکیڈمک خانم افتخار یوسفی، سٹاف آفیسر خانم سیدہ زہراء میرزادہ شامل تھیں۔ وفد نے ادارہ منھاج الحسین لاہور کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر سے ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے اردو زبان میں اپنا ترجمہ شدہ قرآن مجید کا نسخہ ان کو بطور ہدیہ دیا۔

دورہ میں انہوں نے جامعہ زینبیہ ادارہ منھاج الحسینؑ کی طالبات سے خطاب کے دوران علم و طالبعلم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ان کی محبتوں کا شکریہ ادا کی۔ مدیر داخلی اور متحدہ علماء بورڈ کی ممبر و شیعہ خاتون نمائندہ سیدہ سائرہ جعفری سے ادارہ کیساتھ تعلیمی و تربیتی امور میں تعاون جاری رکھنے کی تاکید کی اور خواتین امور کی سرپرست خانم حاجیہ رقیہ اکبر نے خانم برقعی کی خدمت اور خانم فروا سبطین، خانم فوزیہ بانو، خانم صائمہ علی حسین اور خانم صدف ارشد نے دیگر معزز مہمانوں کی خدمت میں تحائف پیش کئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44271