29

ملتان ، 19 ماہ رمضان کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ

  • News cod : 45897
  • 09 آوریل 2023 - 10:00
ملتان ، 19 ماہ رمضان کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ
ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر سخاوت علی سیال کے ہمراہ 19 ماہ رمضان کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ

وفاق ٹائمز، ملتان _ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر سخاوت علی سیال کے ہمراہ 19 ماہ رمضان کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کہا ہے کہ ایام شہادت حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے منعقد ہونے والی مجالس عزا اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے، تمام سیکیورٹی ادارے الرٹ رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 19 رمضان المبارک کو برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر منتظم جلوس ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال، ڈی ایس پی ممتاز آباد سعادت چوہان، ایس ایچ او شاہ شمس شمعون جوئیہ موجود تھے۔ ایس پی قاضی علی رضا نے کہا کہ ایام شہادت کے دوران پولیس اور سیکورٹی فورسز اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریاں ادا کریں گے، ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس شمعون جوئیہ نے جلوس کے انتظامات بارے بریفنگ دی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45897

ٹیگز