وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ پاکستان کا آئین ایک جامع آئین ہے ، پاکستان کے تمام مسائل کا حل آئین پاکستان کی حقیقی معنوں میں بالادستی میں ہے، افسوس ملک میں مضبوط و مربوط جمہوری نظام نہ ہونے کے سبب ہر کچھ عرصہ بعد مسائل نے جنم لیا ، اسی کمزوری کے سبب بار بار سے معطل کیا جاتارہا، ایمرجنسی نافذ کی جاتی رہی اور آئین پر عملداری کو رکا گیا ۔
دستور کے9 بنیادی اصول ”مساوی قانون، منصفانہ عدالتی کارروائی، فرد کا تحفظ، تعلیم و صحت کا حق،مذہبی آزادی و آزادی اظہار، نقل و حرکت کی آزادی ، سیاسی جماعت کی آزادی اور معلومات تک رسائی “مگر آج تک 50 سال میں یہ شہری آزادیاں سلب ہوتی رہیں ۔ ضرورت ہے آج آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کےلئے تمام آئین پسندقوتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے یوم دستور پاکستان کی گولڈن جوبلی (پچاسویں سالگرہ )پر اپنے پیغام میں کیا ۔












