44

فقہ جعفریہ کے مطابق 400 روپے فطرہ مقرر، علامہ محمد افضل حیدری

  • News cod : 46176
  • 13 آوریل 2023 - 17:19
فقہ جعفریہ کے مطابق 400 روپے فطرہ مقرر، علامہ محمد افضل حیدری
زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے 400 روپے ، زیادہ تر چاول استعمال کرنے والے900 روپے فی کس فطرہ ادا کریں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،  وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے فطرہ کی رقم کا اعلان کردیا گیا ہے۔سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے اہل ایمان 400 روپے اور زیادہ تر چاول استعمال کرنے والے900 روپے فی کس کے حساب سے فطرہ ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے افراد تین کلو گندم فی کس یا اس کی مقامی قیمت بطور فطرہ ادا کریں۔جس کی اوسط قیمت تقریبا400روپے بنتی ہے ۔جبکہ زیادہ تر چاول استعمال کرنے والے تین کلو چاول فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریں۔جوکہ اوسط قیمت تقریباً 900 روپے بنتی ہے۔

واضح رہے کہ عید الفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتی کہ نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔زکوٰة فطرہ کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لئے سال بھر اخراجات نہ ہوں اور اس کاکوئی روز گار بھی نہ ہو جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر خرچہ پو را کر سکے جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ واجب نہیں ہے ،نیز فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوٰة کے مستحق ہیں۔

فطرہ چاند دیکھ کر واجب کی نیت سے بھی دیا جا سکتا ہے۔ دوسری صورت میں تمام مجتہدین کا متفقہ فتویٰ ہے کہ آپ عید کا چاند دیکھنے سے پہلے ماہ مبارک کی کسی بھی تاریخ میں فطرانہ دے سکتے ہیں۔ اور چاند دیکھ کر اس کا حساب کر سکتے ہیں۔ تاکہ مستحق افراد عید کی خوشیوں کے لئے سامان خرید سکیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46176

ٹیگز