وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام محمدحسین حیدری نے کہا کہ صنف روحانیت اور دینی طلاب کی علوم آل محمد(ص) سے کما حقہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اولین اور اہم وظیفہ تبلیغ دین ہے۔ دینی تعلیمات اور شرعی مسائل کو مؤمنین تک پہنچائے۔
انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی ایک خطبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سید الشہداء علیہ السلام کا فلسفہ قیام عاشورا کا اصلی ھدف تبلیغ دین تھا۔
انہوں نے مزید کہا جسطرح علماء کا اہم وظیفہ تبلیغ دین ہے اسی طرح پاکستان کےاندرجو مذھبی تنظیمات ہے مبلغین کیلئے تبلیغی مواقع فراہم کرنا ان تنظیموں کا اہم وظیفہ ہے۔ آخر میں انہوں نے اندرون سندھ میں مبلغین کیلئے موجود اہم تبلیغی مشکلات کی طرف اشارہ کیا اور اس عظیم سمینار کے انعقاد پر نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اورشیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیرمیثمی کاشکریہ اداکیا۔
سمینار میں اہم شخصیات کے علاوہ پاکستان کے مختلف مدارس اور حوزات علمیہ قم ،نجف سے تشریف لائے ہوئے مبلغین کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھے۔












