27

جامعہ حیدریہ میں آئمہ جمعہ و جماعت کانفرنس کا انعقاد

  • News cod : 46543
  • 24 آوریل 2023 - 14:48
جامعہ حیدریہ میں آئمہ جمعہ و جماعت کانفرنس کا انعقاد
کانفرنس میں آئمہ جمعہ و جماعت کے وظائف پر روشنی ڈالی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، 23 اپریل 2023 بمطابق 2 شوال 1444 ہجری کو جامعہ حیدریہ باب حیدر میٹہ شریف ساہیوال ضلع سرگودھا میں آئمہ جمعہ و جماعت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا کے 40 سے زیادہ آئمہ جمعہ و جماعت نے شرکت کی ۔

کانفرنس سے حجة الإسلام والمسلمين علامہ محمد افضل حیدری صاحب ، مہمان خصوصی علامہ ساجد رضا خان نجفی صاحب ، علامہ اظہر حسن خان صاحب اور علامہ رانا محمد نواز قمی صاحب نے خطاب کیا اور شرکاء کانفرنس کو اپنے مفید مشوروں اور تجاویز سے آگاہ کیا اور آئمہ جمعہ و جماعت کے وظائف پر روشنی ڈالی ۔
آخر میں مولانا سید محمد شاہ صاحب نے تمام شرکاء کانفرنس کی توفیقات خیر میں اضافہ کے لئے دعا کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46543

ٹیگز