وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ قائد محترم اصفہان مولانا سید علی جعفر شمسی صاحب و نائب مسئول دفتر قائد محترم اصفہان مولانا محمد تقی خان توحیدی صاحب کی قائد محترم ملت جعفریہ پاکستان قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ساتھ ملاقات کی۔
ملاقات میں نمائندہ قائد محترم مولانا سید علی جعفر شمسی صاحب نے اصفہان میں اپنی نمائندگی اور دفتر کی تقرری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دفتر کے ڈھانچہ اور دفتر کے دائرہ کار پر مفصل تعارف کروایا اور اس دوران قائد محترم کو رکنیت اختیار کرنے کے لئے مرتب کیا گیا حلف نامہ دکھا کر بھی راہنمائی لی اور تصویری رپورٹ بھی پیش کی۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب نے مختلف امور پر حوصلہ کی اور ترقی و پیشرفت کے لئے دعا کے ساتھ ساتھ راہنمائی کرتے ہوئے آئندہ بھی رابطے میں رہ کر راہنمائی و تعاون کرنے کی یقین دہانی کی ۔ اس دوران اتحاد پر زور دیتے ہوئے منفی اثرات مرتب کرنے والے افراد کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے خدمت جاری رکھنے کی نصیحت کی اور اصفہان میں موجود تمام طلاب کرام کو سلام کہا اور دعائے خیر و عافیت و موفقیت کی۔












