21

تبلیغ کرنا بالخصوص بین الاقوامی سطح پر، بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے،شیخ ابراہیم زکزکی

  • News cod : 47061
  • 08 می 2023 - 12:06
تبلیغ کرنا بالخصوص بین الاقوامی سطح پر، بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے،شیخ ابراہیم زکزکی
انہوں نے کہا کہ اپنے اپنے علمی مراکز میں کسب تحصیل کے اختتام پر ضروری ہے کہ اپنے اپنے وطن واپس پلٹا جائے اور تبلیغ دین بالخصوص جوان نسل تک دین پہنچانے کیلئے مختلف اقدامات کئے جائیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایران، نجف اور لبنان کے حوزات سے کسب علم کرنے والے طالب علموں کے ایک وفد نے نائجیریا میں نھضت اسلامی کے سربراہ، شیخ ابراہیم زکزکی سے ابوجا شہر میں ان کے گھر پر ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں شیخ زکزکی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تبلیغ کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تبلیغ کرنا بالخصوص بین الاقوامی سطح پر، بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے، کہا کہ اپنے اپنے علمی مراکز میں کسب تحصیل کے اختتام پر ضروری ہے کہ اپنے اپنے وطن واپس پلٹا جائے اور تبلیغ دین بالخصوص جوان نسل تک دین پہنچانے کیلئے مختلف اقدامات کئے جائیں نیز اس علوی راہ کو مزید سرسبز و شاداب اور پر رونق بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ملک سے باہر جا کر حوزات علمیہ میں تحصیل علم کا ہدف ایسے مربی، مبلغ اور اساتذہ کی تربیت ہے کہ جو اسلامی ثقافت کو معاشرے میں پھیلائیں اور رائج کریں۔ ہمارے لئے فخر کا باعث ہے کہ طالب علم دنیا کے بڑے بڑے حوزات سے کسب فیض اور علوم کے تحصیل بعد اپنے ملک کی جانب پلٹے اور اپنے شہر یا گاؤں میں اسلام ناب محمدی کی ترویج کر کے اپنے تبلیغی فریضہ کو سرانجام دے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47061