20

دینی طلباء تحقیق کو اپنی زندگی کا حصہ قرار دیں, حجت الاسلام والمسلمین ابوالقاسم مقیمی حاجی

  • News cod : 47140
  • 11 می 2023 - 11:39
دینی طلباء تحقیق کو اپنی زندگی کا حصہ قرار دیں, حجت الاسلام والمسلمین ابوالقاسم مقیمی حاجی
انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق دینی مدارس میں عمومی مہارتوں کی ایجاد اور دینی تحقیق کو جہت دینے نیز اس سسٹم کیلئے تلاش و کوشش کرنے میں بہت زیادہ کار آمد ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین ابوالقاسم مقیمی حاجی نے مدرسه علمیه نخبگان ایران کے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا دینی طلباء تحقیق کو اپنی زندگی کا حصہ قرار دیں کیونکہ تحقیق ایک ایسا عمل ہے کہ جسے طالب علموں کے وجود میں ملانے کی ضرورت ہے اور اسی ہدف کی تکمیل کیلئے مختلف پروگرامز کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق دینی مدارس میں عمومی مہارتوں کی ایجاد اور دینی تحقیق کو جہت دینے نیز اس سسٹم کیلئے تلاش و کوشش کرنے میں بہت زیادہ کار آمد ہے۔

حوزات علمیہ ایران کے شعبۂ تحقیق کے سربراہ نے کہا کہ شکوک و شبہات کے جواب دینے کا ادارہ بہترین انداز میں اپنی ذمہ داری کو ادا کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ کئی کتابیں اس موضوع پر چھپ بھی چکی ہیں۔

انہوں نے ایک طالب علم کی جانب سے کئے جانے والے اس سوال کے جواب میں کہ کیوں حوزات میں کی جانے والی تحقیق حوزوی کتابوں سے مخصوص ہے؟، کہا کہ قم میں 120 تحقیقی مراکز ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ 2500 کتابیں معاشرتی علوم، تربیتی علوم، اقتصادیات اور بہت سے دوسرے موضوعات پر موجود ہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ حوزہ ان علوم میں وارد ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بنا پر تحقیق کا دائرہ صرف حوزوی موضوعات سے مربوط نہیں، بلکہ حوزہ آج ہمارے معاشرے میں موجود درپیش مسائل کیلئے بھی جواب دہ ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47140