وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،دور حاضر کے مصری مفکر اور فلسفی ڈاکٹر یوسف زیدان نے نجف اشرف میں امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کے حرم میں حاضری کا شرف حاصل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ مصری مفکر اور فلسفی ڈاکٹر یوسف زیدان حالیہ دنوں میں نجف اشرف میں منعقدہ کتاب نمائش میں عرب شعراء، مفکر اور دانشور حضرات کے ہمراہ شریک تھے، تاہم انہوں نے حرم حضرت علی علیہ السّلام میں حاضر ہو کر آپ کی زیارت کا نیز شرف حاصل کیا۔
انہوں نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ حضرت علی بن ابی طالب علیہما السلام کی زیارت کا شرف مجھے نصیب ہوا؛ وہ جگہ کہ جہاں انسانی نظریات کو وسعت ملتی ہے، لیکن الفاظ اس کو بیان کرنے سے قاصر ہیں۔
انہوں نے امیر المؤمنین علی علیہ السّلام کے حرم مطہر کی عبادی اور معنوی فضاء کی کھینچی ہوئی کچھ تصویروں کو بھی شیئر کیا ہے۔
ڈاکٹر یوسف محمد احمد زیدان مصری مصنف، ادیب اور فلسفی ہیں۔ آپ کا شمار عرب کے نامور افراد میں ہوتا ہے۔ آپ عربی خطی متون اور اس کے متعلق دوسرے علوم میں مہارت رکھتے ہیں۔ آپ کی کئی علمی تحقیقات اور کتابیں افکار اسلامی، تصوف اور تاریخ طب کے موضوع پر شائع ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کئی ادبی ناول کے بھی مصنف ہیں۔












