21

حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام مہدی علم و تقوی و زہد کا نمونہ تھے، حجت الاسلام سید حسن نقوی

  • News cod : 47201
  • 13 می 2023 - 3:08
حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام مہدی علم و تقوی و زہد کا نمونہ تھے، حجت الاسلام سید حسن نقوی
آج کے پروگرام میں پہلی ہستی کہ جن کی یاد منائی گئی وہ شہید اول ہیں کہ حوزہ علمیہ کے طلباء علمی حوالے سے ان کے دستر خوان پر موجود ہیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں منعقدہ علمی سیمینار سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے پرنسپل مدرسہ الامام المنتظر قم ایران حجت الاسلام سید حسن نقوی نے کہا کہ ایام شہادت امام صادق علیہ السلام قریب ہیں اس حوالے سے سب کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور مہمان گرامی کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے اپنے قلم و بیان سے ان ہستیوں کو خراج تحسین پیش کیا آج کے پروگرام میں پہلی ہستی کہ جن کی یاد منائی گئی وہ شہید اول ہیں کہ حوزہ علمیہ کے طلباء علمی حوالے سے ان کے دستر خوان پر موجود ہیں خداوند متعال ہمیں ان کا حق شاگردی ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے دوسری پاکستان کی برجستہ و نمایاں شخصیت ہے کہ جن کے نقش قدم ہمارے لئے کامیابی کی راہیں کھولتی ہے یہ شخصیت علم و تقوی و زہد کا نمونہ تھے آج ان کی یاد منائی جارہی ہے ان بزرگوار کی یاد میں پروگرام منعقد کرنا ان کی خدمات کی وجہ سے ہے خدا ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے
امیر المومنین علیہ السلام فرماتے ہیں کہ صاحبان علم باقی ہیں جب تک زمانہ باقی ہے اس سے علم کی حقیقت معلوم ہوتی ہے اور علم کی حقیقت معرفت سے ہے جتنی معرفت آگے بڑھے گی اتنی مراحل انسانیت میں ترقی اور نورانیت حاصل ہوگی جیسا کہ روایت میں ہے العلم نور۔
علم سے دل میں نورانیت پیدا ہوجائے گی
امام سجاد دعائے ۴۹ کے آخری جملات میں فرماتے ہیں
يَا إِلَهِي مِنْ رَحْمَتِكَ وَ دَوَامِ تَوْفِيقِكَ مَا أَتَّخِذُهُ سُلَّماً أَعْرُجُ بِهِ إِلَى رِضْوَانِكَ وَ آمَنُ بِهِ مِنْ عِقَابِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ
اے خدا تو اپنی رحمت اور دائمی توفیق سے مجھے بہرہ مند فرما کہ جسے زینہ قرار دے کہ تیری رضا مندی کی سطح پر بلند ہو سکوں اور اس کے ذریعہ تیرے عذاب سے محفوظ رہوں اے تمام رحم کرنے والوں میں سب سے بڑھ کر رحم کرنے والے
اس فقرے میں ایک بنیادی جملہ ہے کہ تیری رضا حاصل کرسکوں تاکہ عذاب سے محفوظ رہوں اور یہ چیز توفیق سے حاصل ہوگی اور انسان کو پختہ عزم و ارادے کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے توفیق ملتی ہے جیسا کہ یہ توفیق ہے کہ جس میں ہم سب نے ارادہ کیا اور جد وجہد کی اور امام صادق علیہ السلام کے مکتب کے دو شاگردوں کو خراج تحسین پیش کیا جو طلباء کے لئے نمونہ عمل ہیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47201