وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند، مرکزی دفتر کے مدیر اور انوار النجفیہ فاؤنڈیشن کےسربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے الغری فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید روح اللہ خمینی کی برسی کے موقع پر سیاست اور قیادت کے عنوان کے تحت منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید روح اللہ خمینی ایک قائد، بلند پایہ رہنما اور ایک ایسا روشن مینارہ رہینگے جو نبرد آزما اور انقلابیوں کو راستہ دکھاتے رہینگے اور مظلوموں کو فتح کی بشارت دیتے رہینگے۔ وہ اسلام کے لئے غیرت مند سیاست داں اور لیڈروں کے لئے ایک والد معلم اور استاد کا درجہ رکھتے ہیں وہ انہیں سکھاتے رہینگے کہ کس طرح ظالموں اور کافر طاقتوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں خواہ وہ کتنی ہی جابر اور بڑی طاقت ہی کیوں نہ ہو ۔
انہوں نے اپنے مبارک قیام کے ذریعہ پرچم اسلام کو بلند کیا وہ بھی اس وقت کہ جب حالات ایسے تھے کہ اسلام اسلامی مملکتوں کے بیشتر ممالک میں فراموشی کی منزل میں تھا اور کسی نہ کسی طرح چاہے مشرق ہو یا مغرب حکومتیں استکباری قوتوں کے زیر تسلط تھیں اور ہیں اور مخلصین اسلام کے دلوں کو مایوسی نے اپنی گرفت میں لے رکھاتھا اور اسلام کی طرف واپسی دور کی بات سمجھا جانے لگا تھا لیکن حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید روح اللہ خمینی نےاپنی ذمہ داری ادا کی پوری دنیا کے سامنے اسلام محمدی کو بیان کیا کہ جس کے لئے ائمہ اہلبیت علیھم السلام نے قربانیاں پیش کی ان شاء اللہ مسلمانوں کی باوقار زندگی کی امید پوری ہوگی۔
آیۃ اللہ العظمیٰ خمینی بلند پایہ رہنما اور ایک ایسا روشن مینارہ رہینگے جو نبرد آزما اور انقلابیوں کو راستہ دکھاتے رہینگے
امام خمینی کے لئے غیرت مند سیاست داں اور لیڈروں کے لئے ایک والد معلم اور استاد کا درجہ رکھتے ہیں وہ انہیں سکھاتے رہینگے کہ کس طرح ظالموں اور کافر طاقتوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں خواہ وہ کتنی ہی جابر اور بڑی طاقت ہی کیوں نہ ہو ۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47944












