19

بائپر جوائے قدرتی آفت ہے، ذمہ داران منصوبہ بندی کریں، علامہ ساجد نقوی

  • News cod : 48071
  • 15 ژوئن 2023 - 18:58
بائپر جوائے قدرتی آفت ہے، ذمہ داران منصوبہ بندی کریں، علامہ ساجد نقوی
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اس قدرتی آفت کی زد میں ہزاروں گھرانے آرہے ہیں، ٹھٹھہ، بدین، کیٹی بندر اور کراچی سمیت کئی علاقے اس سے شدید متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بائپر جوائے طوفان سے ہونیوالے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں احتیاطی اقدامات کیساتھ ساتھ متاثرہ گھرانوں کی دوبارہ دیکھ بھال اور بحالی کیلئے حوالے سے بھی جامع پلان مرتب کریں اور اس قدرتی آفت کی زد میں آنیوالے افراد کی مشکلات میں اضافے کی بجائے صحیح معنوں میں کمی لائی جائے، متاثرین کو بے آسرا نہ چھوڑا جائے، بین الاقوامی دنیا بھی غور کرے کہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کیسے کرہ ارض پر اثرانداز ہورہے ہیں، پاکستان ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کا شکار ہے، عالمی برادری ماحولیاتی آلودگی کیخلاف بین الاقوامی سطح پر اعلانات کیساتھ عملی اقدامات بھی عمل میں لائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمندری طوفان بائپر جوائے، اس کی زد میں آنیوالے نقصانات اور اب تک صوبائی و وفاقی حکومتوں کے اقدامات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اس قدرتی آفت کی زد میں ہزاروں گھرانے آرہے ہیں، ٹھٹھہ، بدین، کیٹی بندر اور کراچی سمیت کئی علاقے اس سے شدید متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں، اس پر پریشانی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہترین منصوبہ بندی کے ذریعے ریلیف اور پھر بحالی کے اقدامات ایسے منظم انداز میں کئے جائیں تاکہ عوام کی مشکلات بڑھنے کی بجائے کم ہو اور اس صورتحال میں عوام بے یارو مدد یا بے آسرا نہ چھوڑا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48071

ٹیگز