51

دنیا و آخرت کی کامیابی آئمہ علیہم السلام کی تعلیمات میں موجود ہے، حجت الاسلام محمد یوسف عابدی

  • News cod : 48206
  • 19 ژوئن 2023 - 18:15
دنیا و آخرت کی کامیابی آئمہ علیہم السلام کی تعلیمات میں موجود ہے، حجت الاسلام محمد یوسف عابدی
ہر انسان کا سب سے بڑا دشمن غفلت ہے جب انسان غفلت کا شکار ہوتا ہے تو سب کچھ بھول جاتا ہے اور پھر اسے نہ قبر کی پرواہ ہوتی ہے اور نہ حشر و نشر کی طرف متوجہ ہوتا ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں شہادت امام جواد علیہ السلام کے حوالے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام محمد یوسف عابدی نے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی آئمہ علیہم السلام کی تعلیمات میں موجود ہے اگر ان کی دستورات پر عمل کرو تو کامیابی نصیب ہوگی
امام جواد علیہ السلام نے تین چیزیں اسباب سعادت بیان کی ہے کہ جن پر عمل کرنے سے دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی سے ہم کنار ہوں گے اور وہ تین چیزیں یہ ہے
واجبات کو بجا لانا
حرام سے اجتناب کرنا
غفلت سے دوری اختیار کرنا
قیامت کے دن جزا و رتبہ عمل پر موقوف ہوگا رنگ و نسل کی بنیاد پر کسی کو رتبہ نہیں ملے گا یہ چیز دنیوی معیارات میں سما سکتیں ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے نزدیک معیار تقوی ہے
خطاب کے دوران مزید ان کا کہنا تھا کہ آجکل حرام کاموں پر حساسیت ختم ہوتی جارہی ہے حالانکہ قرآن کی صریح کے مطابق ہمارے سارے اعمال لکھے جارہے ہیں اور قیامت کے دن جب ہمارے سامنے یہ کتاب کھلے گا تب پتہ چلے گا کہ ہم دنیا میں کیا کرتے رہے ہیں قیامت کے دن کچھ لوگ کے نامہ اعمال کو دیگر لوگوں کو دیکھایا جائے گا کہ یہ وہ لوگ ہے جو بہترین اعمال انجام دیتے رہے ، واجبات پر عمل کرتے تھے اور حرام کاموں سے اجتناب کیا کرتے رہے
ہر انسان کا سب سے بڑا دشمن غفلت ہے جب انسان غفلت کا شکار ہوتا ہے تو سب کچھ بھول جاتا ہے اور پھر اسے نہ قبر کی پرواہ ہوتی ہے اور نہ حشر و نشر کی طرف متوجہ ہوتا ہے
امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں
دو چیزیں اپنی زندگی میں آنے مت دو کیونکہ یہ چیزیں تمہاری زندگی کو برباد کردیں گی ایک سستی و کاہلی ہے اور دوسری غفلت ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48206

ٹیگز