27

مدیر دفتر و نمائندہ قائد قم ڈاکٹر علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی کی شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جناب مظفر علی آخونزادہ سےملاقات

  • News cod : 48581
  • 08 جولای 2023 - 12:58
مدیر دفتر و نمائندہ قائد قم ڈاکٹر علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی کی شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جناب مظفر علی آخونزادہ سےملاقات
سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر شدید مذمت، او آئی سی کے ناقص درعمل پر افسوس اور قومی و ملی امور پر تبادلہ خیال

وفاق ٹائمز، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان، قم کے مدیر و نمائندہ قائد قم حجہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی زید عزہ نے پشاور میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جناب مظفر علی آخونزادہ سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور عید غدیر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی۔

ملاقات میں ملت جعفریہ کے حوالے سے قومی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلخصوص مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن حکیم کی بے حرمتی اور توھین پر اظہار تشویش اور شدید مذمت کے ساتھ بین الاقوامی طور پر توھین قرآن کے خلاف او آئی سی کے ناقص ردعمل پر افسوس کا اظہار کیا۔ علاوہ ازایں خیبرپختونخوا میں تشیع کو درپیش مسائل، بلخصوص پارہ چنار تریمنگل میں شیعہ اساتذہ کرام کے بے رحمانہ قتل کی مذمت اور صوبہ بھر میں جلوس ومجالس عزاء پر درج ایف آئی آرز اور انکے راہ حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جسمیں مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی جانب سے ملت جعفریہ کے حقوق کے تحفظ کے لئے آئینی و قانونی طرز عمل پر مشتمل بھرپورحکمت عملی اور قومی و ملی امور میں انکی سیاسی بصیرت و حکمت کو وقت کی عین ضرورت اور مسائل کا بہترین راہ حل قرار دیا۔ مدیر دفتر و نمائندہ قائد قم حجہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی زید عزہ نے شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جناب مظفر علی آخونزادہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ کے حقوق کی دفاع کے لئے قانونی میدان عمل میں آپ کی خدمات قابلِ تعریف وتحسین ہیں، البتہ ترویج و تبلیغ علوم اہلبیت ع کے لئے درس و تدریس اور تبلیغ و خطابت کے میدان میں مزید محنت و کاوش کی اشد ضرورت ہے، جس کے لئے باہمی تعاون کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور ملت جعفریہ کی نوجوان اور آئندہ نسل کے روشن مستقبل کے لئے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی بصیرانہ و حکیمانہ حکمت عملی اور آئینی و قانونی طرز عمل کے زیر سایہ ملکر آگے بڑھنے کے لئے پختہ و محکم عزم و ارادہ کا اظہار کیا۔ آخر میں دعائے تعجیل ظہور امام زمان ع کے ساتھ مراجع عظام اور قائد ملت جعفریہ پاکستان کی طول عمر اور ملت اسلامیہ کی مشکلات کے حل کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48581

ٹیگز