24

جامعۃ الکوثر میں منعقدہ پروگرام میں اعلیٰ سطحی وفد کی خصوصی شرکت

  • News cod : 48591
  • 09 جولای 2023 - 11:30
جامعۃ الکوثر میں منعقدہ پروگرام میں اعلیٰ سطحی وفد کی خصوصی شرکت
اپنے خصوصی خطاب میں عالمی مجلس اہلبیت (ع) کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں رئیس شیعیان پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی و سیکرٹری جنرل شیخ شبیر حسن میثمی کا، جو اسوقت مشکلات اور مسائل کے باوجود قوم کے حوالے سے دن رات کوشاں ہیں۔

وفاق ٹائمز، عالمی مجلس اہل بیت (ع) کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی، قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی و مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے جامعۃ الکوثر کی جانب سے منعقدہ علماء و خطباء کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی و دیگر علماء کرام نے اعلیٰ سطحی وفد کا استقبال کیا۔

بعدازاں اعلیٰ سطحی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ آیت اللہ رضا رمضانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت علماء کرام کی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کو علم اور عمل کی جانب گامزن کرنے میں اپنا نمایاں کردار ادا کریں۔ میں شکریہ ادا کرتا ہوں رئیس شیعیان پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی و سیکرٹری جنرل شیخ شبیر حسن میثمی کا، جو اس وقت مشکلات اور مسائل کے باوجود قوم کے حوالے سے دن رات کوشاں ہیں۔ میں آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ دن رات طلباء کے لیے بہت بہترین کاوشوں میں مصروف عمل ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48591

ٹیگز