26

جامعۃ النجف میں سالانہ دین شناسی شارٹ کورس کے اختتام پر تقریب

  • News cod : 48724
  • 16 جولای 2023 - 11:26
جامعۃ النجف میں سالانہ دین شناسی شارٹ کورس کے اختتام پر تقریب
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی حدیث ہے کہ ماں کی گود سے قبر کی گور تک علم حاصل کرو یعنی علم حاصل کرتے رہو۔

وفاق ٹائمز، جامعۃ النجف کوٹلی امام حسینؑ ڈیرہ اسماعیل خان میں سالانہ دین شناسی شارٹ کورس کے اختتام پر پرنسپل جامعۃ النجف کوٹلی امام حسینؑ علامہ محمد رمضان توقیر کی زیر صدارت میں تقسیم تقریب انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وائس پرنسپل جامعہ مولانا حاجی حنیف رکنوی، مولانا ناصر عباس توکلی، مولانا شبیر عسکری، مولانا مجاہد حسین جھیڈا، سید انصار علی زیدی، معززین اور شارٹ کورس میں حصہ لینے والے طلاب کے والدین نے بھی شرکت کی۔ کثیر تعداد میں طالبہ نے سالانہ دین شناسی شارٹ کورس میں حصہ لیکر درس اخلاق، ابتدائی فقہی مسائل اور دینی احکام سیکھ کر استفادہ حاصل کیا۔ شارٹ کورس کے اختتام پر کورس کا تحریری و پریکٹیکل امتحان لیا گیا۔ اس موقع پر پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی حدیث ہے کہ ماں کی گود سے قبر کی گور تک علم حاصل کرو یعنی علم حاصل کرتے رہو۔

انہوں نے طلبہ کو کہا کہ آپ نے اپنے کھیلنے کودنے کی خواہش کو نظرانداز کرکے دین شناسی شارٹ کورس میں حصہ لیا اور ابتدائی فقہی مسائل و دینی احکام سیکھنے، سمجھنے کی کوشش کی۔ شارٹ کورس میں آپ کی دلچسپی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی تعلیم و تربیت اور اخلاقیات کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں، تاکہ آپ کے والدین اور اساتذہ کرام کو فخر ہونا چاہیئے کہ ہماری تعلیم و تربیت رائیگاں نہیں جا رہی۔ بہت سے طالب علم گرمیوں کی چھٹیوں میں سیر سپاٹے، گیمز اور سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو نظر آتے ہیں، لیکن آپ نے اللہ تبارک و تعالیٰ اور رسول اکرم (ص) کے دین سیکھنے کو ترجیح دی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48724

ٹیگز