وفاق ٹائمز، اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام سکردو میں عظمت قرآن اور فروغ عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں علمائے کرام کی کثیر تعداد شریک ہوئی جنہوں نے اپنے خطاب میں قرآن کی عظمت اور عزاداری کے فروغ اور تحفظ کے حوالے سے اہم امور پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک کے سینئر رہنما علامہ شیخ مرزا علی، انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی، معروف عالم دین شیخ جواد حافظی، شیخ زاہد علی زاہدی، شیح احمد ترابی اور دیگر نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو کوشش کرنا ہوں گی۔
عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے، اس کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریخ نہیں کریں گے۔ آئین پاکستان میں مذہبی آزادی حاصل ہے۔ کوئی ملک دوسرے مسلک کے عقائد سے متصادم اقدام نہیں کر سکتا۔ ہم تمام مسالک کے عقائد کا احترام کرتے ہیں۔ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ عزاداری سید شہداء کے تحفظ کیلئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔ عزاداری کے خلاف نت نئی سازشیں ہو رہی ہیں، ہمیں سازشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مثالی عزاداری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔












