20

عزاداری سید الشہداءپر بلا جواز پابندی پر تشویش ہے ، علامہ سبطین سبزواری

  • News cod : 48981
  • 26 جولای 2023 - 17:00
عزاداری سید الشہداءپر بلا جواز پابندی پر تشویش ہے ، علامہ سبطین سبزواری
بانیان مجالس اور جلوس کے لائسنس داران پولیس اور انتظامیہ کوکسی قسم کی تحریر دینے سے گریز کریں، پنجاب میں پولیس عزادار ی کو مشروط اور محدودکرنے کی گھناونی سازشوں میں مصروف ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کچھ علاقوں میں عزاداری سید الشہداءپر پولیس کی طرف سے بلا جواز پابندی اور قدغن پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے بانیان مجالس اور جلوس کے لائسنس داران سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بنیادی، شہری، آئینی اور قانونی حق سے کسی صورت دستبردار نہ ہوں۔

پولیس اور انتظامیہ کے کسی ہتھکنڈے میں آکر کسی قسم کی تحریر دینے سے گریز کریں۔ چونکہ خاص طور پر پنجا ب میں ایک سازش کے تحت کچھ کمزور دل افراد کو دباو ¿ میں لا کرپولیس اور انتظامیہ بانیان سے عزاداری کو محدود کرنے کی غیر آئینی و غیر قانونی تحریر لکھوا لیتے ہیں۔یہ رویہ قابل مذمت ہے۔میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا پولیس مجالس اورجلوسوں کو مشروط اور محدودکرنے کی گھناونی سازشوں میں مصروف ہے۔

یہ دھونس دھاندلی کا سلسلہ نہیں چلنے دیں گے اور نہ ہی اسے قبول کریں گے۔ کچھ عرصہ سے عزاداری سید الشہداءپر بلاجواز پابندیاں اور قدغنوں کا سلسلہ جاری ہے،جس پر ملت جعفریہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48981

ٹیگز