26

علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ شبیر حسن میثمی کی عزاداری کے حوالے اہم ملاقات

  • News cod : 49020
  • 28 جولای 2023 - 13:03
علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ شبیر حسن میثمی کی عزاداری کے حوالے اہم ملاقات
قائد محترم نے تمام رضاکاروں کی محنتوں اور کاوشوں کو سراہا، انکے حق میں دعا کی اور مرکزی سیکرٹری جنرل کی دن رات مسلسل کاوشوں اور محنتوں کو بھی سراہا اور مزید اقدامات کیلئے رہنمائی کی

وفاق ٹائمز ،قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی رہائشگاہ پر مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیـر حسن میثمـی کی اہم ملاقات۔ سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ میں موجودہ عزاداری امام حسین علیہ السلام میں ہونے والے مسائل و مشکلات کے حوالے سے اہم نکات پر گفتـگو ہوئی اور رہنمائی لی۔ بالخصوص پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ہونے والے مسائل و مشکلات سے تفصیلی آگاہی دی، سندھ میں نوابشاہ سے لے کر روہڑی تک عاشقان مظلوم کربلا علیہم السلام کے لیے شیعہ علماء کونسل سندھ کی کوششوں سے اسپیشل ٹرین کے حوالے سے بھی قائد محترم کو بریفنگ دی اور رہنمائی لی۔

عشرہ مجالس محرم الحرام 1445ھ سندھ و بلوچستان میں زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کے زیراہتمام و شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیرانتظام ہر سال کی طرح اس سال بھی 1200 سے زائد مقامات پر منعقد ہوئے ہیں، جس میں شیعہ، سنی عاشقان مظلوم کربلا علیہم السلام بھرپور استفادہ بھی حاصل کر رہے ہیں۔ قائد محترم نے تمام رضاکاروں کی محنتوں اور کاوشوں کو سراہا، ان کے حق میں دعا کی اور مرکزی سیکرٹری جنرل کی دن رات مسلسل کاوشوں اور محنتوں کو بھی سراہا اور مزید اقدامات کے لیے رہنمائی کی۔ ملاقات میں سیکرٹری مرکزی محرم الحرام کمیٹی ایڈووکیٹ سید سکندر عباس گیلانی بھی موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49020

ٹیگز