20

سیدنا امام حسینؑ دین کی بقاء اور اسلامی اقدار کا تحفظ ہیں، ثروت اعجاز قادری

  • News cod : 49037
  • 29 جولای 2023 - 9:59
سیدنا امام حسینؑ دین کی بقاء اور اسلامی اقدار کا تحفظ ہیں، ثروت اعجاز قادری
ان کا کہنا تھا کہ ظالم و جابر عوام کے حقوق غصب کرنیوالے حکمرانوں کے خلاف حق و صداقت کا پرچم بلند کیا جائے

وفاق ٹائمز، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسینؑ دین کی بقا اور اسلامی اقدار کا تحفظ ہیں، تمام مظالم سہہ کر امام حسین اور محمد مصطفیؐ کے خانوادہ نے دین محمدی کو تحریف یزیدیت سے بچایا، آزادی، تحفظ شریعت، احترام آدمیت، بیداری، زندگی، زبردستوں کو زیر کرنے کا پیغام حسینؑ ہے، ظالم و فاجر اور دین میں بگاڑ پیدا کرنیوالے یزید کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے، یوم عاشور ہمیں سیدنا امام حسینؑ کی بے مثال قربانی کی یاد دلاتا ہے اور عالم اسلام کو درس دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ظالم و جابر عوام کے حقوق غصب کرنیوالے حکمرانوں کے خلاف حق و صداقت کا پرچم بلند کیا جائے، فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمان آزادی اور حقوق کیلئے سیدنا امام حسینؑ کے نقش قدم پر گامزن ہیں، جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے، فلسطین و کشمیری مسلمانوں کی آزادی قریب ہے، مسلم حکمرانوں کو کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنا ہوگی، جو قومیں حق کیلئے آواز بلند نہیں کرتیں یا حق کا ساتھ نہیں دیتی ان کا شمار بھی یزیدی ٹولے میں ہوتا ہے، امام حسینؑ کی قربانی ایمان کی صداقتوں کو سب سے بڑا خراج عقیدت ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49037

ٹیگز