وفاق ٹائمز، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے جمعیت علماءاسلام کے باجوڑ میں ہونے والے جلسے میں دھماکہ افسوسناک اور قابل مذمت قراردیتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے قو م میں تشویش پائی جاتی ہے۔ حالیہ بم دھماکے اور سکیورٹی اداروں پر حملے آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں۔
ان کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف قوم کو یک آواز ہونے کی ضرورت ہے۔ مگر افسوس دہشت گردوں کے سہولت کار بھی موجود ہیں۔ محرم الحرام شروع ہونے سے پہلے ضلع کرم میں قبائلی لڑائی کے نام پر دہشت گردی کروائی گئی۔ بارڈر پار افغانستان سے دہشت گردوں نے پاراچنار پر حملے کئے گئے۔ قبائل کی لڑائی کی آڑ میں تکفیری عناصر نے فرقہ وارانہ نفرت پھیلائی اور اشتعا ل انگیز تقریریں کیں۔ جبکہ مئی میں پاراچنار کے قریبی گاو ¿ں کے سکول میں 7 اساتذہ کے قتل کے ذمہ داروں کو اب تک بے نقاب نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا ملک میں دوبارہ دہشت گردی کا آغاز قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔












