وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات 14 اکتوبر 2023 سے شروع ہوں گے۔
شعبہ امتحانات کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 اگست ہے۔ امیدواروں اور مدارس کو امتحانی مراکز کے حوالے سے اطلاع فون، واٹس ایپ اور رول نمبر سلپ میں کر دی جائے گی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ داخلہ فارم مرکزی دفتر جامعة المنتظر یا وفاق المدارس کی ویب سائٹ
سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔












