21

مستحکم اور خوشحال بنانے کیلئے لازم ہے کہ حکمران طبقات اچھے اور بروں کی تمیز کو یقینی بنائیں

  • News cod : 49304
  • 12 آگوست 2023 - 15:00
مستحکم اور خوشحال بنانے کیلئے لازم ہے کہ حکمران طبقات اچھے اور بروں کی تمیز کو یقینی بنائیں
انہوں نے بابائے قوم کے 11 اگست کی تاریخ ساز تقریر کے الفاظ ” پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہو گی اور انہیں یکساں حقوق میسر ہوں گے “ دہراتے ہوئے کہاکہ آج اس مرحلے پر سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا غیر مسلم پاکستانیوں سمیت ملک کی بڑی آبادی کو یکساں حقوق فراہم کئے جارہے ہیں؟

وفاق ٹائمز، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم اقلیت کے موقع پر کہا کہ آئین پاکستان نے ملک میں بسنے والے تمام طبقات کے تحفظ کی ضمانت دی ہے، پاکستان میں غیر مسلم آبادی کو تمام یکساں حقوق حاصل ہیں، بحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ بابائے قوم کے نظریے کے مطابق غیر مسلم آبادی کو کسی بھی مرحلے پر عدم تحفظ یا امتیازی سلوک کا احساس نہ ہونے دیا جائے اور ان کے حقوق کا ہر حال میں تحفظ یقینی بنایا جائے ۔
انہوں نے بابائے قوم کے 11 اگست کی تاریخ ساز تقریر کے الفاظ ” پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہو گی اور انہیں یکساں حقوق میسر ہوں گے “ دہراتے ہوئے کہاکہ آج اس مرحلے پر سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا غیر مسلم پاکستانیوں سمیت ملک کی بڑی آبادی کو یکساں حقوق فراہم کئے جارہے ہیں؟جب منتخب مقننہ ہی عوامی حقوق کے تحفظ کی بجائے مخصوص ایجنڈوں پر چلائی جائے تو احساس تحفظ کیسے دیا جاسکے گا؟ انکا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو داخلی طور پر مضبوط‘ مستحکم اور خوشحال بنانے کیلئے لازم ہے کہ حکمران طبقات اچھے اور بروں کی تمیز کو یقینی بنائیں تاکہ معاشرے سے بگاڑ‘ انتشار اور انارکی کا خاتمہ ہوسکے اور ملکی سلامتی اور قومی وحدت کا خواب شرمندہِ تعبیر ہوسکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49304

ٹیگز