27

سکردو، علماء و ذاکرین کا عظیم اجتماع منعقد

  • News cod : 49445
  • 17 آگوست 2023 - 20:12
سکردو، علماء و ذاکرین کا عظیم اجتماع منعقد
بعض قوتیں جان بوجھ کر ملک میں افراتفری چاہتی ہیں، ہمارا ایک ہی نعرہ ہے کہ شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں، انہیں لڑانے کی سازشیں کرنے والوں کو عوام ملکر شکست دیں گے

وفاق ٹائمز، متنازعہ ترمیمی بل کیخلاف ملت کے لائحہ عمل کیلئے ملک بھر کی طرح سکردو میں علما و زاکرین عظیم اجتماع ہوا۔ اجتماع میں بلتستان بھر سے جید علمائے کرام اور زاکرین نے شرکت کی۔ متنازعہ ترمیمی بل اتحاد امت کو پارہ پارہ کرنے کی گہری سازش ہے، شیعہ سنی عوام ملکر بل کو مسترد کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں غیر یقینی کی صورتحال کو کنٹرول کیا جائے بصورت دیگر حالات قابو سے باہر ہوسکتے ہیں۔

بعض قوتیں جان بوجھ کر ملک میں افراتفری چاہتی ہیں، ہمارا ایک ہی نعرہ ہے کہ شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں، انہیں لڑانے کی سازشیں کرنے والوں کو عوام ملکر شکست دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن امامیہ بلتستان کے زیر اہتمام نامور عالم دین علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی صدارت میں منعقد ہونے والی علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام اور ذاکرین نے کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علما نے مرکزی قائدین کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد جانے اور ضرورت پڑنے پر وہاں کسی بھی جگہ یا ادارے کے گھیراو کیلئے اپنی مکمل آمادگی کا اعلان کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49445

ٹیگز