19

آیت اللہ محمد حسین نجفی کی علمی، ملی اور تبلیغی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

  • News cod : 49514
  • 23 آگوست 2023 - 15:10
آیت اللہ محمد حسین نجفی کی علمی، ملی اور تبلیغی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ آیت اللہ محمد حسین نجفی کا علمی و تبلیغی سفر 70 سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہے۔ انہوں نے مکتب تشیع کا صحیح تعارف کروایا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے بزرگ عالم دین آیت اللہ محمد حسین نجفی مرحوم کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی علمی، ملی، تدریسی اور تبلیغی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مدارس، کتب اور شاگردوں کی شکل میں سرمایہ قوم کا اثاثہ ہے۔

تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ آیت اللہ محمد حسین نجفی کا علمی و تبلیغی سفر 70 سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہے۔ انہوں نے مکتب تشیع کا صحیح تعارف کروایا۔ دلیل اور منطق کیساتھ قلم اور تبلیغی مجالس و محافل کے ذریعے آیت اللہ محمد حسین نجفی مرحوم نے عقائد مکتب اہل بیت پیش کیے اور عقائد مذہب حقہ پرسے غلو کے غلاف کو اتار پھینکا، تعلیمات قرآن اور سیرت اہلبیت اطہار ؑکی طرف متوجہ کیا۔ قرآن و حدیث اور سیرت اہلبیت کے مطابق صحیح عقائد پیش کرنے کی وجہ سے انہیں دشمنان اسلام اور مکتب اہلبیتؑ کے کچھ چاہنے والوں کی طرف سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مگر ان کے علمی سفر اور ملی خدمات میں کوئی فرق نہیں آیا، ہمیشہ خود پر تنقید کو خندہ پیشانی سے قبول کیا اور صبر کا دامن نہیں چھوڑا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49514

ٹیگز