وفاق ٹائمز، شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ بزرگ عالم دین مفسر قرآن وحدیث،محقق،مناظر اسلام اور مجتہد العصر آیت اللہ محمد حسین نجفی رحمتہ اللہ علیہ کی وفات سے عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ ان کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کی علمی حلقوں میں اندھیرا دکھائی دیتا ہے ۔ان کے ہم پلہ علمی، قومی اور مذہبی شخصیت نظر نہیں آتی۔وہ توحید ،نبوت اور امامت کے مبلغ اور مناظر تھے۔ ان کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔آپ کی دینی علمی اور قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ قومی وحدت کے لئے آپ کا کردار سر فہرست رہا ۔وہ ملی قیادت کے ہمیشہ پاسدار اور ساتھی رہے۔
آیت اللہ محمد حسین نجفی بین المذاہب اور بین المسالک اتحاد کے داعی تھے۔ عربی، فارسی اور اردو پر عبور رکھتے تھے۔ ان کی تصنیف کردہ کتابیں قومی و ملی رہنمائی کا کردار ادا کرتی رہیں گی۔ آج عالم اسلام بالخصوص ہر صاحب ایمان پاکستانی ان کی وفات پر افسردہ ہے












