وفاق ٹائمز، المصطفی آڈیٹوریم جامعۃالکوثر میں حافظ اکبر رجائی نے تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کیا جس کے بعد پیر نصیر الدین نصیر کا کلام بعنوان سلام بحضور امام عالی مقام سید رسول رضوی نے پیش کیا۔
برسی میں شریک علماء کرام خصوصا طلاب عزیز کے لئے حضرت آیت اللہ العظمی السید ابوالقاسم الخوئی قدس سرہ کی ذات والا صفات اور آنجناب کی دینی و علمی خدمات و زحمات سے متعلق استاد محترم فاضل نجف اشرف علامہ اشرف حسین اخوندزادہ قبلہ کی معلومات افزا تقریر کی اثر پذیری دیدنی تھی جبکہ استاد محترم علامہ انتصار حیدر جعفری قبلہ نے حضرت آیت اللہ خوئی قدس سرہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے طلاب عزیز پر زور دیا کہ وہ اس تاریخ ساز ہستی کی زندگی کا بغور مطالعہ کریں
برسی کے اس پروگرام سے خصوصی خطاب فرماتے ہوئے علامہ شیخ انور علی نجفی قبلہ نے طلاب عزیز سے حصول علم دین کے لئے کسی بھی دنیاوی مصلحت کو خاطر میں نہ لانے اور حال ہی میں ہمیشہ کے لئے بچھڑ جانے والے اپنے ہونہار شاگرد جواں سال فاضل مرحوم سفیر سجاد کا انداز کار اپنانے کی تلقین فرمائی۔آپ نے جامعۃالکوثر کو حضرت آیت اللہ العظمی السید ابوالقاسم الخوئی قدس سرہ کی فکر و نظر کا مظہر قرار دیا اور طلاب کو مراجع عظام کی توقعات پر پورا اترنے کی تلقین فرمائی
پروگرام کے الوداعی لمحات میں جملہ مرحومین علماء کرام و مراجع عظام بالخصوص حضرت آیت اللہ العظمی السید ابوالقاسم الخوئی قدس سرہ کی روح پر فتوح کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی جس کے بعد دعائے سلامتی حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف سے یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔
دوران پروگرام جامعہ کے طالب علم جناب محمد خلیل نے نقابت کے فرائض بخیر و خوبی انجام دیئے
حضرت آیت اللہ العظمی السید ابوالقاسم الخوئی قدس سرہ کی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی
پروگرام کے الوداعی لمحات میں جملہ مرحومین علماء کرام و مراجع عظام بالخصوص حضرت آیت اللہ العظمی السید ابوالقاسم الخوئی قدس سرہ کی روح پر فتوح کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49650












