17

توہین صحابہ بل پاکستان میں فرقہ وارانہ تصادم کرانے سازش ہے، علامہ امین شہیدی

  • News cod : 49684
  • 30 آگوست 2023 - 21:37
توہین صحابہ بل پاکستان میں فرقہ وارانہ تصادم کرانے سازش ہے، علامہ امین شہیدی
گڑھ مہاراجہ جھنگ میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر کا کہنا تھا کہ اس سازش کو بھی سابقہ سازشوں کی طرح یکم ربیع الاول کو ناکام بنادیں گے، پوری ملت تیار رہے، حکومت ہوش کے ناخن لیں اور کسی بھی قسم کے نئے کھیل سے دور رہیں

وفاق ٹائمز، امت واحدہ کے سربراہ اور معروف مذہبی اسکالر علامہ محمد امین شہیدی گڑھ مہاراجہ جھنگ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے امام بارگاہ خیمہ سادات میں قدیمی مجلس عزاء سے بھی خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ توہین صحابہ بل مقدسات کی توہین کا مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان میں فرقہ وارانہ تصادم کرانے اور ایک خاص مکتب فکر کو ٹارگٹ کرنے کی سازش ہے، پوری ملت تیار رہے، اس سازش کو بھی سابقہ سازشوں کی طرح یکم ربیع الاول کو ناکام بنادیں گے۔ حکومت ہوش کے ناخن لیں اور کسی بھی قسم کے نئے کھیل سے دور رہیں۔

بعدازاں علامہ محمد امین شہیدی نے جلوس عزاء میں بھی شرکت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49684

ٹیگز