19

حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں اسلامی سنڈے کلاسز کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا

  • News cod : 49717
  • 01 سپتامبر 2023 - 19:13
حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں اسلامی سنڈے کلاسز کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا
سنڈے کلاسز میں دورہ مکمل کرنے والے طلباء کو جامعہ المنتظر کی طرف سے اسناد دی جائیں گی جبکہ اول، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنیوالوں کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،  حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں اسلامی تعلیمات سے روشناسی کیلئے اسلامی دینی سنڈے کلاسز کا آغاز 3 ستمبر سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رئیس الجامعہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی ہدایت پر شعبہ دار التحقیق کے تجربہ کار، فاضل اساتذہ کی زیر نگرانی کلاسز ہر اتوار صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک منعقد کی جائیں گی۔ تمام مومنین بالخصوص سکول کالج اور یونیورسٹی کے طلباء کو داخلہ دیا جائے گا۔ سنڈے کلاسز میں قرائت و تجوید قرآن مجید، اسلامی عقائد، احکام شرعی اور سیرت محمد و ال محمد علیہم السلام پر لیکچر دیے جائیں گے۔کلاسز کے بعد ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔

دفتر جامعہ المنتظر لاہور سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ معاشرے کی دینی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سنڈے کلاسز شروع کی گئی ہیں۔ سنڈے کلاسز میں دورہ مکمل کرنے والے طلباء کو جامعہ المنتظر کی طرف سے اسناد دی جائیں گی جبکہ اول، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنیوالوں کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49717

ٹیگز