وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین حاج ابوالقاسم نے حرم حضرت معصومہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص امام حسین علیہ السلام کے راستے پر چلتا ہے وہ یقیناً خدا کی خاص نگرانی میں ہوتا ہے، اس لیے مناسب ہے کہ اس کی زندگی کے تمام معاملات خدا کے لیے ہونے چاہییں۔
انہوں نے مزید کہا: امام حسین علیہ السلام کا ماتمی لباس پہننا خدا کی شکر گزاری کی علامت ہے اور یہ شکر زیارت عاشورہ کی دعائے سجدہ میں بیان ہوا ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین حاج ابوالقاسم نے کہا: روایات کے مطابق اگر خدا تعالیٰ کسی کی بھلائی چاہتا ہے تو امام حسین ؑ کی محبت اسکے دل میں ڈال دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اربعین واک خدا اور عبادت کی مشق ہے۔ اگر آپ راستے میں کچھ کھاتے ہیں، آرام کرتے ہیں تو یہ سب کچھ سید الشہداء تک پہنچنے کیلئے ہے۔ جب امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی وفات ہوتی ہے تو آسمانی فرشتے اسکے تشیع جنازہ میں شریک ہوتے ہیں اور خدا تعالی کے حضور اس کے لئے خصوصی دعا کرتے ہیں۔












