16

نوجوانوں کا عقیدہ مضبوط ہوگا تو وہ دین کی حفاظت بھی کر سکیں گے ، علمائے کرام

  • News cod : 49861
  • 03 سپتامبر 2023 - 18:52
نوجوانوں کا عقیدہ مضبوط ہوگا تو وہ دین کی حفاظت بھی کر سکیں گے ، علمائے کرام
نوجوان نسل ہمار امستقبل ہے، ہنودو یہود کی ثقافتی یلغار سے بچانے کے لئے عقائدمضبوط ہونا ضروری ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعة المنتظرماڈل ٹاون میں اسلامی سنڈے کلاس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ مولانا مختار حسین جعفری اورمولانا لعل حسین توحیدی نے عقائد اسلامی ،احکام شرعی، تجوید و قرات قرآن مجید کے حوالے سے لیکچرز دیے گئے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل ہمار امستقبل ہے، انہیں ہنودو یہود کی ثقافتی یلغار سے بچانا ضروری ہے۔ جس کے لئے عقائدمضبوط ہونے چاہیئں۔ انہوں نے کہا نوجوانوں کا عقیدہ مضبوط ہوگا تو وہ دین کی حفاظت بھی کر سکیں گے ۔اس وقت سوشل میڈیا اور میڈیا کی طرف سے جو بے حیائی اور بے راہروی پھیلائی جارہی ہے، اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔

ان کا کہنا تھا کہ حدیث قدسی میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لا الہ الا اللہ میرا قلعہ ہے جو بھی اس میں داخل ہو گیا ،وہ محفوظ ہو گیا ۔ہم کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل تو ہو گئے مگر آگے کی تیاری نہیں ہے۔اس کے لئے ہمیں قرآن و حدیث اور اہل بیت اطہار کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔

علمائے کرام نے کہا ہے کہ سنڈے کلاسز کے ذریعے قرآن مجید کی تعلیمات کو پھیلائیں گے۔انہوںنے افسوس کاا ظہار کیا کہ قرآن مجید کو اس وقت ہم نے گھروں کی الماریوں میں رکھ دیا ہے۔

قرآن اسلامی قوانین ہیں۔جب تک کلام الٰہی کی تلاوت نہیں کریں گے۔ اس کو سمجھنے کے لئے کا ترجمہ اور تفسیر نہیں پڑھیں گے تو اس میں موجود خشک و تر کو سمجھ نہیں سمجھا نہیں جا سکتا۔اس لئے قرآن مجید پر عمل کرنے کے لئے اسے سمجھنا ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49861

ٹیگز