21

اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کیخلاف عوام کا احتجاج، علامہ مقصود علی ڈومکی کی شرکت

  • News cod : 49933
  • 04 سپتامبر 2023 - 9:55
اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کیخلاف عوام کا احتجاج، علامہ مقصود علی ڈومکی کی شرکت
کشمور کے عوام کا مطالبہ ہے کہ یہاں پولیس اور فوج کا مشترکہ آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر کی سیاسی، مذہبی قیادت خصوصاً سندھ کے رہنماؤں سے کشمور کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنے کی اپیل کی۔

وفاق ٹائمز، ضلع کشمور میں ڈاکوؤں کی جانب سے معصوم شہریوں کے اغواء کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی کے بھانجے بھی مغویوں میں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ، پنجاب، بلوچستان بارڈر پر ہزاروں شہری گذشتہ تین دن سے اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے خلاف دھرنا دے کر بیٹھے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی کے بھانجے عاطف علی ڈومکی اور ظہیر خالدی کل اغواء ہوئے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع کشمور کے تنظیمی ذمہ داران کے ہمراہ کشمور پہنچ کر دھرنے کے شرکاء سے یکجہتی کا اظہار کیا اور دھرنے کے شرکاء سے خطاب کیا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس موقع پر کہا کہ ضلع کشمور ڈاکوؤں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ جس میں درجنوں معصوم شہری، بچے جوان، بزرگ اغواء برائے ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی جماعت ہے اور یہ درس ہمیں مولا علی علیہ السلام نے دیا ہے کہ مظلوم کے حامی اور ظالم کے دشمن بنیں۔ کشمور میں ظلم و بربریت کی انتہاء ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمور میں جنگل کا قانون ہے۔

پولیس، رینجرز اور ریاستی ادارے ڈاکو راج کے سامنے بے بس، بے حس اور خاموش تماشائی بن گئے ہیں۔ عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ کشمور کے عوام کا مطالبہ ہے کہ یہاں پولیس اور فوج کا مشترکہ آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر کی سیاسی، مذہبی قیادت خصوصاً سندھ کے رہنماؤں سے کشمور کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنے کی اپیل کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49933

ٹیگز