26

جامعہ الکوثر اور جامعہ اھل البیت کے اساتذہ و طلاب کی بھر پور شرکت

  • News cod : 50048
  • 07 سپتامبر 2023 - 10:59
جامعہ الکوثر اور جامعہ اھل البیت کے اساتذہ و طلاب کی بھر پور شرکت
موکب الکوثر میں عزاداروں کے لئے سبیل امام حسین علیہ السلام کے علاوہ مقصد عزاداری سید الشہداء اور مسائل شرعیہ کے بیان کا خاص اہتمام کیاگیا۔

وفاق ٹائمز، سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی عزاداری کی فضیلت اور اہمیت کے پیش نظر کربلا معلی سمیت دنیا بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے جلوس برآمد ہوتے ہیں۔
جڑواں شہر پنڈی اسلام آباد کی یہ پرانی روایت ہے کہ اسلام آباد میں عاشورہ اور اربعین کے جلوس پنڈی سے ایک دن پہلے نکالے جاتے ہیں، تاکہ پنڈی اور اسلام آباد کے عزاداروں کو دونوں شہروں کے جلوسوں میں شرکت کا موقع مل سکے ۔
اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج 19 صفر کو اسلام آباد میں جلوس عزاء نکالے گئے, جن میں بلا شبہ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور شہداء کربلا کہ قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کئے ۔
جامعہ الکوثر اور جامعہ اھل بیت علیہم السلام کے طلاب و اساتذہ نے محسن ملت مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ کے فروغ عزاداری کے سلسلے میں بھر پور کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے جلوس عزاء میں شرکت کے ساتھ ساتھ عزاداروں کی بھرپور خدمت کا شرف بھی حاصل کیا ۔ علماء کرام کو موکب الکوثر میں عزاداروں کو سبیل امام حسین علیہ السلام پلاتے دیکھ کر عزاداروں نے بہت مثبت تاثرات کا اظہار کیا ، اگرچہ خدمت عزاداران حسین علیہ السلام بذات خود بہت بڑا فخر اور سرمایہ ہے ، خصوصا علماء کرام کا ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینا نہایت مثبت اور دورس نتائج کا حامل عمل ہے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50048

ٹیگز