21

جامعہ باقر العلوم علی پور کا مختصر تعارف

  • News cod : 5072
  • 07 دسامبر 2020 - 21:47
جامعہ باقر العلوم علی پور کا مختصر تعارف
حوزہ ٹائمز|جامعہ باقر العلوم جامعہ باقر العلوم ع علی پور محسن ملت کی آخری خواہش اور قاضی صاحب قبلہ کا آخری تاسیس کردہ مرکز ہے۔

حوزہ ٹائمز|جامعہ باقر العلوم جامعہ باقر العلوم ع علی پور محسن ملت کی آخری خواہش اور قاضی صاحب قبلہ کا آخری تاسیس کردہ مرکز ہے اور یہ وہ مقام ہے جہاں حضر آیت اللہ استاذالعلماء سید محمد یار نجفی رہ، محسن ملت ابوذر زمان علامہ سید صفدر حسین نجفی رہ، حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی حفظہ اللہ، حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی رہ، حجت الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی دام عزہ، حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی دام عزہ کی ولادت ہوئی یہ بزرگان جن کی ولادت اس زرخیز جگہ پہ ہوئی اور پھر پوری دنیا میں علم کی شمعیں روشن کی جامعہ علمیہ باقر العلوم یہ خواہش تھی محسن ملت ابوذر زمان علامہ سید صفدر حسین نجفی رہ کی اپنی وفات سے ایک ماہ قبل اپنے رفیق ساتھی معاون الحاج سیٙھ نوازش علی ساعتی کے ساتھ یہاں تشریف لائے اور فرمایا کہ میری خواہش ہے یہاں ایک مدرسہ علمیہ تاسیس کیا جائے۔ جگہ بھی معین فرمائی لیکن زندگی نے ساتھ نہ دیا بالآخر والدہ معظمہ حضرت حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی مرحوم نے یہاں قاضی صاحب قبلہ سے فرمایا ایک امام بارگاہ تعمیر کروائے انہوں نے کروا دیا ٢٠ جمادی الثانی ٢٠١٨ میں اس مدرسہ کی با قاعدہ بنیاد رکھی گئی اس مدرسہ کا نام جب قبلہ قاضی صاحب مرحوم سے پوچھا گیا تو انہوں نے جامعہ باقر العلوم معین فرمایا اور اسکی تعمیر میں پیسے بھی دیے الحمدللہ اس وقت اس مدرسہ میں ١٩ طالب علم ہیں بعنوان سرپرست حجت الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی ہیں اور اس کے پرنسپل حجت الاسلام مولانا سید ناصر عباس نجفی ہیں اور ان کے ساتھ معاون و مدرس مولانا محمد حسین قمی ہیں اس مدرسہ کے انتظامی امور مولانا سید طاہر عباس نقوی سر انجام دے رہے ہیں سلحمد للہ ۴ کمرے ایک بڑا حال تعمیر ہوچکا ہے بچوں کے لیے دینی اور عصری دونوں تعلیم دی جاتی ہیں۔

تحریر: مولانا سید حسن نقوی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5072